سری نگر ،6 ؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہو گیا۔قانون نافذ کرنے والے ایجنسیاں علاقے میں محاصرہ اور تلاشی مہم چلا رہی تھیں۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ شوپیاں ضلع کے پنجورا علاقے میں آج علی الصباح تلاشی مہم کے دوران درجنوں افراد نے سیکورٹی فورسز پر پتھر اؤ کرنا شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لیا ۔افسر نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی تھی ، لیکن کسی بھی مشکوک شخص کے وہاں نہیں ملنے پر تلاشی مہم بند کر دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مختصر جھڑب کے دوران کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔